کھیلوں کی خبریں

پی سی بی میں من مانیاں کرنا مہنگا پڑ گیا،مصباح الحق کو نئی تنقید کا سامنا

سابق کپتان جاوید میانداد پی سی بی میں من مانیوں پر برس پڑے، انھوں نے مصباح الحق کے تقرر پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ فیصلے کرنے والوں کو کرکٹ کا علم نہیں، جہاں جس کی مرضی، وہ منتخب ہورہا ہے۔

میڈیا سے بات چیت کے دوران جاوید میانداد نے کہا کہ مصباح الحق کو ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر بنانا درست نہیں،فیصلے کرنے والوں کو کرکٹ کا علم ہی نہیں،تعلیم نہیں اس کھیل میں تجربہ دیکھنا چاہیے، سینئرز سے سیکھیں تو پرفارمنس بولتی ہے،جہاں جس کی مرضی وہ منتخب ہورہا ہے، ساری پیسے کی بات ہے،آئی سی سی ورلڈکپ کا ریونیو دینا بند کردے تو کوئی چیئرمین پی سی بی نہیں بنے گا۔

احسان مانی کا کرکٹ میں تجربہ ہونے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ میں انھیں 1995سے جانتا ہوں، وہ اکاؤنٹنٹ تھے اور میں ان کو میچ کے ٹکٹ دیتا تھا،انھوں نے کاؤنتی کرکٹ تک نہیں کھیلی۔دوسری جانب صادق محمد، مشتاق محمد، ماجد خان اور ظہیر عباس جیسے کرکٹ کو اپنی زندگیاں دینے والے لوگ اب کہاں ہیں۔

Related Articles

Back to top button