کھیلوں کی خبریں

ثنا میر بنگلادیش کے خلاف پہلے T20 میچ سے باہر، مداح پریشان

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن جاری ہے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم صبح کے سیشن میں 3 گھنٹے ٹریننگ کرے گی کوچ اقبال امام نے بتایا کہ ٹریننگ سیشن میں فزیکل فٹنس اورفیلڈنگ پربھی توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔ بنگلا دیش ویمن کرکٹ ٹیم سہ پہر میں ٹریننگ سیشن کرے گی۔

ٹرافی کی رونمائی بھی آج شیڈول ہے جبکہ کپتان پریس کانفرنس بھی کریں گی پاکستان اور بنگلادیش ویمن ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 ہفتے کو کھیلا جائے گا۔

ویمنز کرکٹ سیریز 26 اگتوبر سے 4 نومبر تک جاری رہے گی سیریز کا پہلا ٹی ٹوینٹی میچ 26 اکتوبر کو کھیلا جائے گا شیڈول کے مطابق دوسرا ٹی ٹوینٹی میچ 28 اور تیسرا 30 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 2 نومبر اور دوسرا 4 نومبر کو ہوگا مہمان ٹیم 23 اکتوبر کو پاکستان پہنچ چکی ہے ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ نے بتایا کہ سابق کپتان ثنا میر 26 اکتوبر کو ٹیم جوائن کریں گی ثنا میر ایوارڈ کی تقریب کے سلسلے میں امریکا میں ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ ثنا میر پہلے ٹی 20 کےلئے دستیاب نہیں ہوں گی۔

Related Articles

Back to top button