کھیلوں کی خبریں

آسٹریلیوی کھلاڑیوں میں ہلچل مچ گئی، شعیب اختر نے خبر دار کردیا

پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے دورہ آسٹریلیا کیلئے منتخب پاکستانی سکواڈز کو کمزور سمجھنے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ منتخب شدہ کھلاڑیوں میں وہ تمام خوبیاں موجود ہیں جن کی بناء پرآسٹریلیا کو اپ سیٹ شکست سے دوچار کیا جا سکتا ہے۔

شعیب اختر نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا کیلئے منتخب پاکستانی سکواڈ میں وہ تمام خوبیاں موجود ہیں جن کی بناء پرآسٹریلیا کو سخت مشکل میں ڈالا جا سکتا ہے لہٰذا میں سیریز سے پہلے ہی امید نہیں چھوڑ رہا بہت سے لوگ پاکستانی ٹیم کو کمزور قرار دیتے ہوئے شکست اس کا مقدربتا رہے ہیں لیکن میرے خیال میں جہاں تک کپتانی کا تعلق ہے تو اگر دفاعی انداز اپنانے کی بجائے اگر وہ آسٹریلیا کیخلاف بہادرانہ اور جارحانہ کرکٹ کھیلیں تو نتائج بہت مختلف ہو سکتے ہیں۔

جہاں تک قومی ٹیم کی کارکردگی کی بات ہے تو نوجوانوں پر مشتمل ٹیم آسمان کی بلندیوں پر بھی پہنچ سکتی ہے اور نوجوان کھلاڑی اس دورے سے بہت مفید اور قیمتی سبق سیکھیں گے۔ اس دورے میں نوجوان کھلاڑیوں کے ناصرف فٹنس کے معیار کا پتہ چلے گا بلکہ ذہنی مضبوطی بھی کھل کر سامنے آئے گی زیادہ تر لوگ پاکستانی ٹیم سے متعلق غلط اندازے لگا رہے ہیں اور یہ بہت بڑی غلطی ہے۔

Related Articles

Back to top button