کھیلوں کی خبریں

سرفراز احمد کی کپتانی کا معاملہ سندھ اسمبلی تک جا پہنچا۔۔۔ سعید غنی پی سی بی پر برس پڑے اور اہم مطالبہ کردیا

کرکٹر سرفراز احمد کو قومی ٹیم کے تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے ہٹانے کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ایم کیوایم کے رکن محمد حسین نے سرفراز احمد کو قومی ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کے خلاف قرار داد پیش کی جو متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ قرار داد میں سرفراز احمد کو کپتان بنانے کے ساتھ ساتھ سندھ کے لیے کرکٹ میں کوٹا مقرر کرکے 6 کھلاڑی شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز کوہٹانے کے فیصلے سے مزید مایوسی پیدا ہوئی۔

مزید پڑھیں: سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کے فیصلہ پر بالآخر مصباح بول پڑے۔۔۔ ایسی حقیقت بتادی کہ شائقین کو یقین نہ آیا

یاد رہے گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے حالیہ فارم کی بنیاد پر کیا البتہ وہ ڈومیسٹک اور فرسٹ کلاس کرکٹ میں کارکردگی دکھا کر ٹیم میں واپس آ سکتے ہیں۔

 

 

Related Articles

Back to top button