کھیلوں کی خبریں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس نے باﺅلرز سے متعلق انوکھی بات کر دی، جانیے اس خبر میں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ اور سابق سپیڈ سٹار وقار یونس نے حیران کن انکشاف کر دیا.

پاکستان کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ اور سابق سپیڈ سٹار وقار یونس نے کہا ہے کہ میں خوش قسمت ہوں جو ٹی 20 کرکٹ نہیں کھیلی کیونکہ یہ فارمیٹ باﺅلرز کیلئے آسان نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ محدود اوورز کی کرکٹ باﺅلرز کیلئے آسان نہیں ہے جبکہ ون ڈے کرکٹ میں دو نئے گیند بھی باﺅلرز کیلئے مشکلات کا باعث ہیں، بطور کوچ نئے باﺅلرز کی سپیڈ اور اس کا سمارٹ ہونا دیکھنا پڑتا ہے۔

وقار یونس نے کہا کہ خوش قسمت ہوں ٹی 20کرکٹ نہیں کھیلی کیونکہ اس طرز کی کرکٹ باﺅلرز کیلئے مشکل ہوتی ہے جبکہ اس فارمیٹ میں یارکرز زیادہ اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔ پاکستان میں باﺅلنگ ٹیلنٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ نئے ڈومیسٹک فارمیٹ کا پہلا سال ہے اور آغاز میں مشکلات تو ہوتی ہیں۔نئے ڈومیسٹک فارمیٹ کو وقت دینا ہو گا اور امید ہے کہ مستقبل میں اس کے اچھے نتائج ملیں گے۔

Related Articles

Back to top button