کھیلوں کی خبریں

پی سی بی کا بابر اعظم کے لئے اسپیشل شخص کو تعینات کرنے کا فیصلہ، شائقین کرکٹ حیرت کا شکار۔۔۔ کرکٹ کی تاریخ میں اہم قدم

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے دورے میں پاکستان کی ٹی 20کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کیلئے پروفیشنل مترجم کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں آسٹریلیا میں ایک مترجم سے بات چیت چل رہی ہے۔

بابراعظم عمومی طورپر پریس کانفرنسز میں اردو زبان میں بات کرتے ہیں جبکہ حالیہ ورلڈکپ کے دوران پی سی بی کے میڈیا منیجران کی بات چیت کا ترجمہ کرتے تھے۔بابر اعظم کی کرکٹ اہلیت سے کسی کو انکار ممکن نہیں ہے لیکن کپتان بننے کے بعد وہ آسٹریلوی میڈیا کا کس طرح مقابلہ کریں گے، یہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے لئے چیلنج ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ کرکٹرز کیلئے اہلیت کارکردگی ہے انگریزی بولنا نہیں، کھلاڑیوں کو میڈیا ٹریننگ دی جارہی ہے تاکہ وہ بیرون ملک میڈیا کے باﺅنسرز اور مشکل سوالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرسکیں۔ آسٹریلیا روانگی سے قبل بابر اعظم کے ساتھ کچھ سیشن کئے جائیں گے۔ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے مترجم سے مذاکرات آخری مرحلے میں ہیں اس کے علاوہ میڈیا منیجر رضا راشد بھی مترجم کے فرائض انجام دے سکتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button