کھیلوں کی خبریں

کم بیک کرنے والے کھلاڑیوں کو کھلانے کی بڑی وجہ سامنے آگئی، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے انکشاف نے تہلکہ مچا دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ کم بیک کرنے والے کھلاڑیوں کی ڈومیسٹک میں پرفارمنس اچھی تھی جس کی وجہ سے انہیں موقع دیا گیا ۔

دوسرا ٹی 20 ہارنے کے بعد تقسیم انعامات کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ آج کے میچ میں ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی جس کی وجہ سے ہار گئے۔ فیلڈنگ کے دوران ہم نے 2 رن آﺅٹ ضائع کردیے جس کی وجہ سے گیم تبدیل ہوسکتی تھی ، ہمیں فیلڈنگ کے شعبے میں مزید محنت کی ضرورت ہے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ سری لنکن ٹیم نے مڈل اوورز میں اچھی پارٹنر شپ بنائی ، اگر آپ ان اوورز میں وکٹس نہیں لے سکتے تو پھر رنز کا سیلاب روکنا مشکل ہوجاتا ہے۔ دوسری جانب ہم نے پہلے 10 اوورز میں پانچ وکٹیں گنوادیں۔

پرانے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ کم بیک کرنے والے کھلاڑیوں کی ڈومیسٹک سیزن میں پرفارمنس اچھی تھی جس کی وجہ سے انہیں موقع دیا گیا ۔

خیال رہے کہ دوسرے ٹی 20 میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 35 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی ہے۔ دوسرے میچ میں بھی عمر اکمل اور احمد شہزاد مکمل طور پر ناکام رہے اور ٹیم کی کامیابی میں اپنا حصہ نہ ملا سکے۔ احمد شہزاد نے اس میچ میں 13 رنز بنائے جبکہ عمر اکمل پہلی ہی گیند پر آﺅٹ ہوگئے۔

Related Articles

Back to top button