کھیلوں کی خبریں

قومی ٹیم کے فاسٹ باولر وہاب ریاض نے سرفراز احمد سے متعلق ایسا انکشاف کردیا کہ آپ بھی سن کر کانوں پر یقین نا کریں گے

قومی ٹیم کے فاسٹ باولر وہاب ریاض نے انکشاف کیا ہے کہ سرفراز احمد ایک وہمی کپتان ہیں۔

ذرائع کے مطابق وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ عالمی کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ کے دوران پاکستان کی ابتدائی وکٹیں جلد گر گئیں، کپتان سمیت کچھ کھلاڑی ایک جگہ بیٹھے تھے اور ہم دوسری جگہ اس دوران بابراعظم اور حارث سہیل کی بہترین شراکت داری قائم ہو گئی۔انہوں نے بتایا کہ جب بابر 99 پر پہنچا تو ہم اپنی جگہ سے اٹھ کر سرفراز کے پاس آ کر بیٹھ گئے اتنے میں اس نے دو اوورز میں بغیر کوئی رن بنائے کھیلے جس پر کپتان نے شور مچانا شروع کر دیا کہ تم نے جگہ کیوں تبدیل کی۔

سابق کپتان وسیم اکرم نے بھی اس دوران انکشاف کیا کہ موجودہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اپنے کرکٹ کریئرکے دوران اس طرح وہم رکھتے تھے۔وہاب ریاض نے بتایا کہ قومی ٹیم میں موجود نوجوان کھلاڑی خوب کھاتے ہیں تاہم ٹریننگ بھی بھرپور کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جب کوئی نیا کھلاڑی ٹیم میں آتا ہے تو ہم اسے بھرپور اعتماد دیتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button