کھیلوں کی خبریں

شاداب خان کی کیا تھی پریشانی؟ اورکیوں پہنچ گئے مشتاق احمد کے پاس؟ اندر کی کہانی سامنے آ گئی

شاداب خان کی فارم بحال کرنے کیلیے مشتاق احمد کی خدمات حاصل کرلی گئیں۔

اپنے کیریئر کے آغاز میں بیٹسمینوں کیلیے مشکلات پیدا کرنے والے لیگ سپنر گزشتہ چند میچز سے خاصے مہنگے ثابت ہو رہے ہیں، ان کو وکٹیں بھی زیادہ نہیں مل رہیں، تاہم بیٹنگ میں کارکردگی بہتر رہی ہے۔

ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے شاداب خان کے مسائل کا جائزہ لینے کیلیے مشتاق احمد سے درخواست کی، سابق لیگ اسپنر نے نوجوان بولر کیساتھ الگ سیشن میں لائن اور لینتھ دیکھتے ہوئے کارکردگی میں بہتری لانے کے نسخے بتائے۔

یاد رہے کہ سابق پیسر وقار یونس کو قومی ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کیا گیا لیکن کوئی اسپین اسپیشلسٹ بولنگ کوچ موجود نہیں،مشتاق احمد ماضی میں پاکستانی بولرز کی کوچنگ کرچکے،انگلینڈ سمیت کئی غیر ملکی ٹیموں کے اسپنرز کی کوچنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button