کھیلوں کی خبریں

محمد یوسف کا دکھ بھرا جملہ "میں نے اپنی ’دنیا‘ کھو دی” دعاوں کی اپیل 

قومی ٹیم کے سابق کرکٹر محمد یوسف کی والدہ انتقال کر گئیں۔

محمد یوسف نے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو اطلاع دی کہ ان کی’دنیا‘ یعنی والدہ اس جہان فانی سے کوچ کر گئی ہیں۔

محمد یوسف نے اپنی ٹوئٹ میں عوام سے والدہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

خیال رہے کہ محمد یوسف کا شمار پاکستان کے بہترین بلے بازوں میں کیا جاتا ہے اور انہیں پاکستان کی رنز مشین ہونے کا اعزاز بھی بھی حاصل ہے۔

محمد یوسف نے پاکستان کی جانب سے کھیلتے ہوئے ایک روزہ کرکٹ میں 9000 اور ٹیسٹ کرکٹ میں 7000 رنز بنائے، انہیں آئی سی سی کی جانب سے سال 2007 کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔

 

Related Articles

Back to top button