کھیلوں کی خبریں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کس بات پر ناراض ہو کر پاک سری لنکا میچ دیکھے بغیر ہی واپس چلے گئے؟

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی پی سی بی حکام کی جانب سے پروٹوکول نہ دیے جانے پر ناراض ہوگئے اور پاک سری لنکا تیسرا ون ڈے میچ دیکھے بغیر ہی واپس چلے گئے۔

ذرائع کے مطابق سابق کپتان شاہد آفریدی پاکستان اور سری لنکا کے مابین تیسرا ون ڈے میچ دیکھنے کیلئے نیشنل سٹیڈیم کراچی پہنچے تھے لیکن انہیں کسی آفیشل نے ریسیو نہیں کیا جس پر وہ ناراض ہوگئے اور پروٹوکول نہ ملنے کے باعث میچ دیکھے بغیر ہی واپس لوٹ گئے۔

دوسری جانب شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر نیشنل سٹیڈیم کراچی کے اونر بورڈ کی تصاویر شیئر کی ہوئی ہیں جس میں بظاہر ایسا لگتا ہے کہ انہیں کوئی ناراضی نہیں ہے بلکہ وہ اپنے ہوم گراﺅنڈ پر کرکٹ کی بحالی سے خوش ہیں۔

Related Articles

Back to top button