کھیلوں کی خبریں

دنیائے کرکٹ کی نظریں شاہد آفریدی پر، بوم بوم آفریدی نئے معاذ کیلئے ایک دم تیار

پاکستان ٹیم کے نائب کپتان بابراعظم اور سابق آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی کو ” دی ہنڈرڈ “ کے ابتدائی ڈرافٹ میں شامل کر لیا گیاہے جو کہ 20 اکتوبر کو شیڈول ہے۔

” دی ہنڈرڈ “ دراصل 100 گیندوں پر مشتمل فارمیٹ کا پہلا ٹورنامنٹ ہوگا جو کہ7 جولائی 2020 سے شروع ہو نے جارہاہے جس میں آٹھ شہروں کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔ دی ہنڈرڈ کیلئے دنیا بھر سے بڑے کھلاڑیوں نے دستیابی ظاہر کر دی ہے۔ ٹورنامنٹ میں آئین مورگن ، شکیب الحسن ، ڈی کاک ، ایرون فنچ، کین ولیم سن ، کیرون پولارڈ ، راشد خان ، ملینگا ، سٹیو سمتھ ، کرس گیل ، فاف ڈوپلیسیز اور مچل سٹارک سمیت دیگر کئی مایہ ناز کھلاڑیوں کی جانب سے ڈرافٹ کا حصہ بننے کا امکان ہے۔

دی ہنڈرڈ کا ڈرافٹ 20 اکتوبر کو برطانیہ میں شیڈول ہے جہاں ہر ٹیم کو اپنے لیے کھلاڑی چننے کیلئے 100 سیکینڈ دیئے جائیں گے تاہم انگلینڈ کے مورگن اس ٹورنامنٹ کیلئے کافی پر جوش دکھائی دیتے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ ملک میں کرکٹ کے فروغ کیلئے یہ ٹورنامنٹ اہم ثابت ہوگا۔ مورگن نے بی بی سی کوانٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ ہاں بالکل ہمیں دی ہنڈرڈ جیسے ٹورنامنٹ کی ضرورت ہے ، ملک میں کرکٹ کے مسلسل فروغ کیلئے ہمیں ایک فرینچ چائز پر مبنی ٹورنامنٹ کی ضرورت ہے جس میں چند ہی ٹیمیں ہوں۔

Related Articles

Back to top button