کھیلوں کی خبریں

کچھ لوگوں نے مجھے دھوکہ دیا، مکی آرتھر کا قومی ٹیم کے بارے میں بڑا انکشاف، تفصیل جانیے اس خبر میں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے اپنے عہدے کے ختم ہونے کے طریقہ کار پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کرکٹ کمیٹی میں شامل افراد نے انہیں دھوکہ دیا جس میں مصباح الحق اور وسیم اکرم شامل تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں مکی آرتھر نے کہا کہ ” اس سارے معاملے میں اگر کسی بات پر مجھے مایوسی ہے تو و وہ یہ ہے کہ میں نے کچھ لوگوں پر بہت زیادہ اعتماد کیا لیکن وہ میرے اعتماد پر پورا نہیں اترے۔

میں نظام کی بات نہیں کر رہا بلکہ ان لوگوں کی بات کر رہا ہوں جو کرکٹ کمیٹی میں شامل تھے جو کہتے کچھ اور تھے اور انہوں نے کیا کچھ اور، لہٰذا اس حوالے سے خاصی مایوسی ہوئی۔“

واضح رہے کہ سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر، باﺅلنگ کوچ اظہر محمود اور بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کا معاہدہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءکے بعد ختم ہو گیا تھا تاہم مکی آرتھر پاکستان ٹیم کیساتھ مزید کام کرنا چاہتے تھے مگر پی سی بی چیئرمین احسان مانی نے ان کے عہدے میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

 

 

Related Articles

Back to top button