کھیلوں کی خبریں

ہر کھلاڑی کی اب ایک تمنا، بھارت کو کسی بھی طرح ہے ہرانا۔۔۔ پی سی بی نے اہم اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ میچز میں کھلاڑیوں کی دلچسپی کو بڑھانے کیلئے معاوضے میں اضافہ کر دیاہے جبکہ رینکنگ کی ٹاپ تھری ٹیموں اور بھارت کو ہرانے پر پلیئنگ الیون میں شامل ہر پلیئرکو میچ فیس کا 100فیصد حصہ (ٹیسٹ) 75فیصد (ون ڈے ) اور50فیصد (ٹی ٹوئنٹی) میں بطور بونس دیا جائے گا۔

کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں کھلاڑیوں کی دلچسپی بڑھانے کیلئے فیس ٹی ٹوینٹی کے مقابلے میں دو گنا سے بھی زائد کر دی ہے جس کے مطابق اے کیٹیگری کو فی ٹیسٹ7 لاکھ 62 ہزار300، ون ڈے میں4 لاکھ 68ہزار815جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں3لاکھ 38ہزار250 روپے بطور فیس ملیں گے، دیگر بونسز اور لوگو فیس الگ ہے۔

پلیئنگ الیون سے باہر اسکواڈ کے رکن کو 50فیصد میچ فیس ملے گی، ہوم اور اوے سیریز کے اگر کسی میچ میں کپتان شرکت نہ کرے تو بھی اسے 250ڈالر ہفتہ تفریحی الاؤنس دیا جائے گا، نائب کپتان کو اس مد میں ہر ہفتے100ڈالر ملیں گے۔ نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کیلئے بونس بھی برقرار رکھے گئے ہیں، رینکنگ کی ٹاپ تھری ٹیموں اور بھارت کو ہرانے پر پلیئنگ الیون میں شامل ہر پلیئرکو میچ فیس کا 100فیصد حصہ (ٹیسٹ) 75فیصد (ون ڈے ) اور 50فیصد (ٹی ٹوئنٹی) میں بطور بونس دیا جائے گا۔ اسی طرح ٹاپ 3رینک یا بھارت کیخلاف سیریز جیتنے پر اسکواڈ کا ہر رکن میچ فیس کا200 فیصد بطور بونس پائے گا۔4سے7رینک ٹیم پر فتح کی صورت میں150 فیصد جبکہ دیگر ٹیموں کو ہرانے پر 100 فیصد بونس دیا جائے گا، آئی سی سی یا اے سی سی کے ایونٹس میں کامیابی پر300 فیصد رقم کھلاڑیوں کی منتظر ہوگی۔

Related Articles

Back to top button