کھیلوں کی خبریں

 شاہد آفریدی کو ہوئی سیاست میں آنے کی آفر، آفریدی نے کیا بہت بڑا فیصلہ، اب ہوگی کیسی ہلچل؟ جاننے کیلئے اس خبر کو ضرور پڑھیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ملک سے بے روزگاری اور غربت کے خاتمے کے لیے کام کرنے کی اشد ضرورت ہے جبکہ سیاست میں آنے کے لیے پیش کش بھی ہورہی ہے اور دل بھی چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘جو خواب ہم لوگوں نے دیکھیں ہیں یا دکھائے گئے ہیں ان…

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے کھیل کے علاوہ سیاست پر سوالوں کے جواب دیے اور کہا کہ ‘اس ملک نے مجھے جو عزت، پیار اور نام دیا ہے اس ملک کے لیے میں، میرے بچے اور میرا خاندان سب کچھ قربان ہے’۔

سیاست کے حوالے سے اپنے بیانات پر ان کا کہنا تھا کہ ‘کسی کے بھی حوالے سے کیا اچھا ہے اس پر بات کرنی چاہیے، عدالتوں کو فیصلے کرنے دیں، آپ اپنی حکومت کریں اور اپنی کارکردگی دکھائیں، باتیں بہت ہوگئیں لیکن اس وقت بے روزگاری اور تعلیم پر جو مسئلے ہیں ان پر کام کرنا ہے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘جو خواب ہم لوگوں نے دیکھیں ہیں یا دکھائے گئے ہیں ان پر کام ہونا چاہیے، یہ ضروری ہے’۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ‘جہاں تک سیاست میں آنے کی بات ہے تو دل بہت چاہتا ہے کہ آؤں اور کافی پیش کش بھی آتی ہیں لیکن فی الحال فاؤنڈیشن کے تحت کام کررہا ہوں اور وہ کام کرنا چاہتا ہوں جو ایک سیاست دان کی ذمہ داری ہے’۔

تعلیم ہوگی عام ہر بیٹی کے نام سے پروجیکٹ شروع کیا ہے

فاؤنڈیشن کا تعارف کرواتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘2012 میں جب میرے والد کا انتقال ہوا تو دل چاہتا تھا کہ اپنے والد کے نام پر کچھ کرو تو اپنے لوگوں کے لیے اور اپنے گاؤں سے چھوٹا سا ہسپتال یا کلینک کا پائلٹ پروجیکٹ سے شروع کیا’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘میں نے اتنا کچھ نہیں سوچا تھا کہ فلاحی ادارہ، پانی کا کام اور تعلیم بھی شروع کردوں گا اتنا زیادہ نہیں سوچا تھا لیکن ہمت بڑھتی گئی لوگوں نے تعاون کیا، صرف پاکستان نہیں بلکہ امریکا، کینیڈا، بحرین دبئی اور جنوبی افریقہ گئے وہاں لوگوں بہت مدد کی’۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ‘یہ سارے کام حکومت سطح کے ہیں، فلاحی ادارے اسی لیے بنتے ہیں کیونکہ ریاست ڈلیور نہیں کرپاتی ہیں، ہمارے ہاں بے روزگاری اور تعلیم کے میدان میں دو بڑے مسائل ہیں اسی لیے ہم نے تعلیم ہوگی عام ہر بیٹی کے نام سے پروجیکٹ شروع کیا ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘بہت سارے گاؤں ایسے ہیں جہاں وائی فائی پہلے پہنچا لیکن تعلیم نہیں پہنچی ابھی تو اور ان گاؤں میں زیادہ تر لڑکوں کو پڑھایا جاتا ہے لڑکیوں کو نہیں پڑھایا جاتا یا زیادہ سے زیادہ مدرسے تک بھیج دیتے ہیں، مدرسہ بالکل ہونا چاہیے لیکن ساتھ میں دنیاوی تعلیم بھی ضروری ہے’۔

وزیراعظم عمران خان اور موجودہ حکومت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ‘عمران بھائی نے جو امیدیں دلائی ہیں اورعوام کو ان سے جو امید ہے اس کے لیے ہماری دعا ہے لیکن وزیراعظم جوکوئی بھی ہو ہمیں اس وقت ایک قوم بننے کی ضرورت ہے’۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان چاروں طرف سے گھرا ہوا ہے، ہمیں اس وقت نہیں پتہ ہمارا دوست ہے کون، جو دوست ہیں وہ ناراض بیٹھے ہوئے ہیں اور ہم اس وقت اکیلے ہیں، قومی اسی وقت اٹھ سکتی ہیں جب آپس میں اتحاد ہو’۔

قومی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مصباح الحق، باؤلنگ کوچ وقار یونس اور کپتان سرفراز کے درمیان کام کرنے کے تعلق کے حوالے سے ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ‘تینوں کو میں جانتا ہوں کہ سرفراز گزارا کرلے گا اور میری دعا ہے کہ مصباح اور وکی بھائی آپس میں کرلیں’۔

وقار یونس کو بطور ہیڈ کوچ میں نے بہت پہلے فیل کردیا تھا

ان کا کہنا تھا کہ ‘وقار یونس کو بطور ہیڈ کوچ میں نے بہت پہلے فیل کردیا تھا، باؤلنگ کوچ کے طور پر انہیں یہ فیصلہ بہت پہلے کرنا چاہیے تھا اور میں امید کرتا ہوں کہ وکی بھائی باؤلنگ کوچ کے طور پر صرف باؤلرز پر ہی توجہ دیں گے’۔

شاہد آفریدی نے وقار یونس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘وہ مصباح کے کام میں مداخلت نہ کریں اور نہیں کرنا چاہیے اس لیے کہ ان کا کام باؤلنگ کوچ کے طور پر ہے، امید ہے کہ وکی بھائی لڑکوں سے اچھی کارکردگی لائیں گے’۔

محمد عامر کی جانب سے ٹیسٹ سے ریٹائرمنٹ اور وہاب ریاض کا کچھ آرام لینے کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی کو اپنا معلوم ہونا چاہیے وہ اگر ٹیسٹ نہیں لیکن ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں ہمیں لمبا لے کر چل سکتے ہیں تو کیوں نہیں۔

 

Related Articles

Back to top button