کھیلوں کی خبریں

T20 ورلڈکپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا۔ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کی فائنل الیون میں فائنلسٹ جنوبی افریقا کا کوئی پلیئر شامل نہیں ہے

فائنل الیون میں بھارت کے 6، افغانستان کے 3 جبکہ ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کا ایک ایک پلیئر رکھا گیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے بھارت کے روہت شرما کو ورلڈ کپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

بھارت کے سوریا کمار یادیو، ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، جسپریت بمرا اور ارشدیپ سنگھ ٹیم میں شامل ہیں۔

ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کی فائنل الیون میں افغانستان کے رحمن اللّٰہ گرباز، راشد خان اور فضل الحق فاروقی ٹیم میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے نکولز پوران اور آسٹریلیا کے مارکوس اسٹوئنس بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے اینرخ نورکیا کو ٹیم کا بارہواں کھلاڑی رکھا گیا ہے۔

ورلڈ کپ سیمی فائنل کھیلنے والی انگلینڈ کا بھی کوئی کھلاڑی ٹیم آف ٹورنامنٹ میں جگہ نہ بنا سکا۔

 

Related Articles

Back to top button