کھیلوں کی خبریں

ٹی20 ورلڈکپ: سپر ایٹ مرحلے میں کون کس سے مدمقابل ہوگا؟

ٹی20 ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے کا آغاز آج سے ہورہا ہے، پہلا میچ جنوبی افریقہ اور امریکا کے درمیان کھیلا جائے گا، میگا ایونٹ کے دوسرے مرحلے کی ٹاپ 4 ٹیمیں سیمی فائنل میں رسائی حاصل کریں گی۔

امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی20 ورلڈکپ کے پہلے مرحلے کا اختتام انتہائی ڈرامائی انداز میں ہوا، جس میں ٹی20 ورلڈکپ 2022 کا فائنل کھیلنے والی ٹیم پاکستان کے علاوہ سری لنکا اور نیوزی لینڈ بھی پہلے مرحلے میں ہی باہر ہوگئی۔

حیران کن طور پر اپنا پہلا آئی سی سی ایونٹ کھیلنے والی ٹیم امریکا نے سپر ایٹ میں رسائی حاصل کی، اس کے علاوہ بنگلہ دیش اور افغانستان نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے سپر ایٹ میں جگہ بنائی ۔

سپر ایٹ مرحلے میں ٹیموں کو 2 گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ میں 4،4 ٹیمیں شامل ہیں، گروپ ون میں افغانستان ۔ آسٹریلیا ۔ بنگلادیش اور بھارت شامل ہیں، جب کہ گروپ ٹو انگلینڈ ۔ جنوبی افریقہ ۔ امریکا اور ویسٹ انڈیز پر مشتمل ہے۔

سپر ایٹ مرحلے کے میچز 19 جون سے 25 جون تک کھیلیں جائیں گے، دونوں گروپس میں شامل ٹیمیں 3،3 میچز کھیلیں گی اور ہر گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔

پہلے میچ میں جنوبی افریقہ اور امریکا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

خیال رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ کے بقیہ تمام میچز اب ویسٹ انڈیز میں کھیلے جائیں گے، یہ میچز بارباڈوس، سینٹ لوشیا، اینٹیگوا اور سینٹ ونسنٹ میں کھیلیں جائیں گے۔

ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے دونوں سیمی فائنل 27 جون اور میگا ایونٹ کا فائنل 29 جون کو بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔

ٹی20 ورلڈکپ چیمپئنز:

بھارت (2007)

پاکستان (2009)

انگلینڈ (2010)

ویسٹ انڈیز (2012)

سری لنکا (2014)

ویسٹ انڈیز (2016)

آسٹریلیا (2021)

انگلینڈ (2022)

سپر ایٹ شیڈول:

19 جون: امریکا بمقابلہ جنوبی افریقہ

20 جون: انگلینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز

20 جون: افغانستان بمقابلہ بھارت

21 جون: آسٹریلیا بمقابلہ بنگلہ دیش

21 جون: انگلینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ

22 جون: امریکا بمقابلہ ویسٹ انڈیز

22 جون: بھارت بمقابلہ بنگلہ دیش

23 جون: افغانستان بمقابلہ آسٹریلیا

23 جون: امریکا بمقابلہ انگلینڈ

24 جون: ویسٹ انڈیز بمقابلہ جنوبی افریقہ

24 جون: آسٹریلیا بمقابلہ بھارت

25 جون: افغانستان بمقابلہ بنگلہ دیش

Related Articles

Back to top button