کھیلوں کی خبریں

بابر سمیت 6 کرکٹرز ٹیم کے ساتھ واپس کیوں نہیں آئیں گے؟ اہم وجہ سامنے آگئی

قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم ٹیم کے ساتھ وطن واپس نہیں آئیں گے۔

قومی ٹیم کا ورلڈکپ میں سفر ختم ہونے کے بعد اب کرکٹرز وطن واپسی کی پرواز پکڑیں گے تاہم بابراعظم سمیت 6 کرکٹرز امریکا میں کچھ دن قیام کریں گے۔

عماد وسیم، محمدعامر، حارث رؤف، شاداب خان اور اعظم خان بھی امریکا میں قیام کریں گے، قومی ٹیم کے دیگرکھلاڑی پیر کی رات میامی سے وطن واپسی کا سفر شروع کریں گے، کرکٹرز دبئی سے مختلف پروازوں میں اپنے اپنے شہروں کو روانہ ہوں گے۔

پاکستان ٹیم کے کھلاڑی 19 جون کی علی الصبح پاکستان پہنچیں گے اور بابراعظم 22 جون کو پاکستان واپس روانہ ہوں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن ورلڈکپ اسائنمنٹ کے بعد اپنے گھر روانہ ہوں گے جب کہ محمد عامر ایک دو روز امریکا میں رکنے کے بعد ڈربی شائر جوائن کرنے انگلینڈ جائیں گے۔

واضح رہےکہ پاکستان ٹیم ورلڈکپ کے سپر 8 راؤنڈ تک رسائی میں ناکام رہی تھی، پاکستان کو پہلے راؤنڈ کے 2 میچز میں شکست ہوئی تھی جس میں قومی ٹیم کو امریکا سے اپ سیٹ شکست ہوئی جب کہ ٹیم بھارت سے جیتا ہوا میچ بھی ہار گئی۔

Related Articles

Back to top button