کھیلوں کی خبریں

بابر اعظم ٹیسٹ کی کپتانی سے دور

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بطور کپتان ناقص کارکردگی پر بابر اعظم کوبنگلا دیش کے خلاف 2 ٹیسٹ پر مشتمل ہوم سیریز میں کپتانی سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے7 ارکان پر مشتمل سلیکشن کمیٹی کی تجویز پر شاہین آفریدی کی جگہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت بابراعظم کے سپرد کرتے ہوئے انہیں 2025 چیمپئنز ٹرافی تک وائٹ بال ٹیم کی قیادت دی تھی۔

میچ سے قبل اعظم خان سے کہا پرفارم کرو ورنہ فٹنس پر بات آئیگی، شاہد آفریدی

بورڈ بنگلا دیش کے خلاف انہیں 2 ٹیسٹ کی سیریز قیادت دینے کا ارادہ رکھتا تھا،

2 ٹیسٹ کی سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے ،

تاہم ور لڈ کپ میں ناقص پرفارمنس کے بعد اب بورڈ نے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کیلئے بابر اعظم کے بجائےشان مسعود پر ہی اعتماد رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ آسٹریلیا کے ٹیسٹ فاسٹ بائولر جیسن گلیسپی شان مسعود کے ساتھ ٹیسٹ ٹیم کے کوچ ہوں گے۔

 

Related Articles

Back to top button