کھیلوں کی خبریں

لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی پی ایس ایل 9 سے باہر ہوگئے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

فاسٹ بولر حارث رؤف رواں سیزن سے باہر ہوگئے جس کی تصدیق لاہور قلندرز کے مصدقہ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ سے کی گئی۔

حارث رؤف 24 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران کیچ پکڑتے ہوئے کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

ترجمان لاہور قلندرز کے مطابق حارث رؤف کا کندھا ڈس لوکیٹ ہو گیا ہے، انہیں مکمل فٹ ہونے میں چار سے چھ ہفتے لگ سکتے ہیں۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ حارث رؤف کی انجری کا بہت دکھ ہے، پی ایس ایل میچز میں ان کی عدم دستیابی ہمارے لیے تکلیف دہ ہے، مجھے امید ہے کہ لاہور قلندرز کم بیک کرے گی۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ فرنچائز کے لیے یہ دھچکا تو ہے مگر وہ پاکستان کا بھی اہم بولر ہے، مستقبل کی کرکٹ کے لیے انہیں ری کور ہونے کا وقت دیا گیا ہے، حارث رؤف کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔

Related Articles

Back to top button