آخر وہاب ریاض نے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کی وجوہات سے پردہ اٹھا لیا

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ ماضی قریب میں زیادہ پرفارمنس نہ دکھا سکا، اس لئے ٹیسٹ کرکٹ کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ میں آج جو بھی ہوں، پاکستان کی بدولت ہوں، ماضی قریب میں زیادہ پرفارمنس نہ دکھا سکا، اس لئے ٹیسٹ کرکٹ کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ریڈ کی نسبت وائٹ بال میں میری کارکردگی بہتری ہے، جب مناسب سمجھا ٹیسٹ کرکٹ کے لئے بہتر ہوں، طویل طرز کی کرکٹ میں واپس آ جاؤں گا،عامر کا اپنا فیصلہ تھا اس پر بات نہیں کروں گا۔

وہاب ریاض نے کہا کہ میری اولین ترجیح پاکستان ہے، میرا معاہدہ کیربیئن لیگ کے ساتھ تھا لیکن پی سی بی سے این او سی ملنے کے باوجود اس لیگ میں نہ گیا-

انہوں نے کہا کہ میں نے یہ بھی دیکھنا ہے کہ میری باڈی تینوں طرز کی کرکٹ کا بوجھ اٹھا بھی سکتی ہے یا نہیں، میں نہیں چاہتا کہ 130 پر گیند کرکے ٹیم پر ہی بوجھ بن جاؤں جب کہ پی سی بی نے مجھے بہت سپورٹ کیا، میں 30 سال سے اوپر ہوں، باقی بولرز تیس سال سے کم ہیں، ان کے پاس ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا جواز کم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں