کھیلوں کی خبریں

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کو کہاں منتخب کر لیا گیا ؟ جان کر آپ بھی خوش ہوجائینگے

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کو کرکٹ کے کھیل کے لیے شاندار خدمات پر ایشیا گیم چینجر ایوارڈ کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔

ایشیا سوسائٹی نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی خواتین کے لیے ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا اور مختلف شعبوں میں غیر معمولی صحلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے والی خواتین کی فہرست میں دیگر پانچ خواتین کے ساتھ ثنا میر کا نام بھی شامل ہے۔

ایشیا سوسائٹی ہر سال مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی پیش کرنے والوں کو ایوارڈ سے نوازتی ہے اور اس مرتبہ پہلی بار ایوارڈز کے لیے نامزد ہونے والی تمام خواتین ہیں۔

قومی ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے اس ایوارڈ کے لیے نامزدگی پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ایشیا سوسائٹی میں ملک اور کرکٹ کے کھیل کی نمائندگی کرنے پر فخر محسوس کر رہی ہیں۔

ایشیا سوسائٹی کی صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جوزیٹ شیران نے اس ایوارڈ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2019 کا ایشیا گیمز چینجر وہ خواتین ہیں جنہوں نے اپنے ملک میں رہتے ہوئے صنفی مساوات کی مثال بنتے ہوئے معاشرے کے لیے بہترین خدمات انجام دیں۔

ایوارڈ کی تقریب کا اہتمام 24 اکتوبر کو نیویارک میں کیا جائے گا۔ ثنا میر کے پاس ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز رکھتی ہیں۔

 

Related Articles

Back to top button