کھیلوں کی خبریں

پاکستان میں کرکٹ شائقین کے لیے بْری خبر، سری لنکا کے سینئر کھلاڑیوں کا انکار

سری لنکن ٹیم کے 10 سینئر کھلاڑیوں نے پاکستان میں سیریز کھیلنے سے انکار کردیا جن میں اینجلیو میتھیوز، کرونارتنے اور لیستھ ملنگا بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم شیڈول کے مطابق پاکستان کا دورہ کرے گی، سری لنکن بورڈ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو دورے کے حوالے سے فیصلہ کرنے کی مکمل آزادی دی گئی تھی۔

سینئر کھلاڑی کرونا رتنے، اینجلیو میتھیوز، لستھ ملنگا نے ٹیم کے ہمراہ پاکستان جانے سے معذرت کرلی ہے۔

ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی سیریز 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک کراچی اور لاہور میں ہوگی، سری لنکن ٹیم 25 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان کے لیے ٹیم کا اعلان کل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پی سی بی رواں سال اکتوبر میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی ہوم گراؤنڈز پر میزبانی کا خواہاں تھا، انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایس ایل سی کا ایک سیکیورٹی وفد بھی کراچی و لاہور آیا اور اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

Related Articles

Back to top button