عمران خان کے بیٹوں کی کرکٹ میں انٹری تو ہو گئی لیکن کیا وہ پاکستان کی نمائندگی کریں گے؟

وزیراعظم عمران خان کے لندن میں مقیم بیٹوں کی کرکٹ میں انٹری کے سوالات تقریباً ہر پاکستانی کے ذہن میں اٹھتے ہیں۔

عمران خان اگرچہ ان کے سیاست میں آنے کو بارہا مسترد کر چکے ہیں مگر ماضی کے عظیم پاکستانی کپتان کے بیٹوں کی کرکٹ میں انٹری پر عمران خان یا ان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان نے کبھی تبصرہ نہیں کیا۔

لیکن اب سلیمان اور قاسم کی والدہ جمائما نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لگائی جانے والی اسٹوری میں بیٹوں کی کرکٹ میں انٹری کا عندیہ دیا ہے۔

جمائما گولڈ اسمتھ کی اسٹوری میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلیمان اور قاسم کرکٹ ڈریس میں میدان میں موجود ہیں۔

ایک اور تصویر میں وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان کو بلے اور پیڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں