کھیلوں کی خبریں

سرفراز احمد پر سپر فٹ ہونے کا جنون کیوں طاری ہوگیا؟ جانیے اس خبر میں

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پر سپر فٹ ہونے کا جنون طاری ہوگیا۔

سرفراز احمد پری سیزن کیمپ ختم ہونے کے باوجود ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہیں اور ٹرینر یاسر ملک کی نگرانی میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔

کپتان نے فٹنس کیلئے پہلے ہی 7 سے 9 کلو وزن کم کیا ہے لیکن انہوں نے مزید سپر فٹ ہونے کی ٹھانی لی ہے۔

سرفراز احمد مزید 3 سے 4 چار روز ٹریننگ کریں گے تاکہ آئندہ کے بھرپور سیزن کیلئے خود کو تیار رکھ سکیں جبکہ اظہر علی، عابد علی اور یاسر شاہ بھی ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ہیڈ کوچ مصباح الحق پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ سرفراز احمد اپنی فٹنس میں بہتری لے کر آئے ہیں لیکن کپتانی سے متعلق فیصلہ ابھی زیر غور ہے۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سرفراز احمد مختصر دورانیے کی کرکٹ میں اپنی کپتانی بچانے میں کامیاب رہیں گے جبکہ ٹیسٹ میں اظہر علی کو کپتانی سونپی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button