پاکستانی خبریں

وزیراعظم سے چینی وزیرخارجہ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر بات چیت

وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات، باہمی تجارت سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان کی حمایت کرنے پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے وفد میں چینی نائب وزیر خارجہ، سفیر اور دیگر حکام شامل تھے، ملاقات کے دوران پاک چین اکنامک کوریڈور، گوادر بندرگاہ سمیت دیگر معاملات زیر غور آئے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور خطے میں کشیدگی سے متعلق مودی حکومت کے منفی اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی، وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان کی حمایت کرنے پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا، چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نے دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید وسعت کے عزم کا اعادہ کیا۔

Related Articles

Back to top button