پاکستانی خبریں

برطانوی سفیر تھامس ڈریو نے مارٹن کوبلر کو بھی مات دیدی

جرمنی کے سابق سفیر مارٹن کوبلر نے پاکستان میں اپنی فرائض کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ پاکستانیوں کے دل بھی جیت لیے اس لیے لوگ انہیں آج بھی یاد کرتے ہیں تاہم اب ان کے بعد برطانیہ کے سفیر بھی پاکستان کی ثقافت کے رنگ میں رنگ گئے ہیں۔

برطانیہ کے ہائی کمشنر نے ٹویٹر پر گھر میں آٹا گوندھنے اور پھر اس سے روٹی پکانے کی تصاویر جاریں کیں جسے دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ گیاہے اور انہیں داد دے رہاہے ، برطانیہ کے سفیر” تھامس ڈریو “ نے تصاویر کے ساتھ پیغام بھی جاری کیا جس میں ان کا کہناتھا کہ ” جیسا کہ باہر بہت گرمی ہے ، میں گھر پر رکا اور پاکستانی پکوان کا پہلا سبق حاصل کیا ، میں نے بنیادی چیزوں سے شروعات کی جیسا کہ دال اور روٹی ۔“

یاد رہے کہ جرمنی کے سفیر بھی پاکستان کی ثقافت کے رنگ میں رنگ گئے تھے وہ مختلف مقامات کا دورہ کرتے اور وہاں کے پکوان کھاتے تھے جبکہ اپنے دوروں سے متعلق اپنے چاہنے والوں کو بھی ٹویٹر کے ذریعے آگاہ رکھتے۔

 

 

Related Articles

Back to top button