8ستمبر 1965ء کا دن پاک بحریہ کے نام، 7 اور 8ستمبر کو بھارت کے چھکےچھڑا دئیے

بھارت کو آٹھ ستمبر انیس سو پینسٹھ کا آپریشن دوارکا تو ضرور یاد ہوگا، جب پا ک بحریہ کے جہازوں نے کموڈور ایس ایم انور کی قیادت دشمن کے چھکے چھڑا دیے، جس کے بعد بھارت آج تک بحری محاذ پر کسی کارروائی کی جرأت نہ کرسکا۔

پاک بھارت جنگ ستمبر انیس سو پینسٹھ میں پاک بحریہ نے بھی ازلی دشمن بھارت کو تاک تاک کر نشانے پر رکھا، پاک بحریہ نے بری اور فضایہ افواج کے شانہ بشانہ دشمن کے دانت کھٹے کئے رکھے۔

جنگ میں آٹھ ستمبرکا دن پاک بحریہ کے نام رہا، جب پاک بحریہ نے آپریشن دوارکا میں دشمن پر جو لرزہ طاری کیا،جب پاک بحریہ کے جہازوں نے کموڈور ایس ایم انور کی قیادت میں ازلی دشمن کو ناکوں چنے چبوائے۔

جنگ میں پاکستان نیوی کی اکلوتی آبدوز غازی نے واقعی اپنے نام کی لاج رکھی اور بحری تاریخ کا شاندار کارنامہ اپنے نام کیا، آبدوز غازی نے عالمی سمندر میں بھارتی بیڑے کی پیش قدمی کو روکے رکھا، جنگ میں پاک بحریہ کی شاندار کارکردگی کی یاد میں ہر سال آٹھ ستمبر کو یومِ بحریہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں