عثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب رہیں گے یا نہیں؟ وزیر اعظم عمران نے کلئیر جواب دیدیا

عثمان بزدار وزیراعلیٰ ہی رہیں گے کیونکہ وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعظم آفس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی، ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی پر پھر اعتماد کا اظہار کیا اور اس موقع پر صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر بھی بات ہوئی۔

وزیراعظم نے عثمان بزدار کو ہدایت کی کہ مہنگائی میں کمی کے لیے ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ وزیراعظم نے پنجاب پولیس کی حراست میں ملزمان کی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے پولیس اصلاحات کو تیز کیا جائے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں