پاکستانی خبریں

شراب فروشی کے الزام میں ریسٹورنٹ سیل,متعدد افراد گرفتار، شرمناک خبر آگئی

پولیس نے شراب فروشی کے الزام میں ایک ریسٹورنٹ کو سیل کرکے 13 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی ملک عمران نے بتایا کہ پولیس نے ریسٹورنٹ انتظامیہ، اسٹاف اور شراب نوشی کرنے والوں کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔

ملزمان کے خلاف درج ایف آئی آر کے مطابق لاہور کمشنر کی ہدایت پر پولیس اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے ’کیفے آلاتنو‘ کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔

خفیہ اطلاع پر کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر ریونیو مدثر نواز کو کیفے کے خلاف کارروائی کا حکم کہ اگر کیفے میں غیرقانونی سرگرمیاں جارہی ہیں۔

بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر نے انٹیلی جنس معلومات ماڈل ٹاؤن اسسٹنٹ کمشنر ذیشان رانجھا، لاہور ایکسائز ای ٹی او مسعود بشیر وڑائچ اور ماڈل ٹاؤن ایس پی ملک عمران کے ساتھ تبادلہ کیں۔

جس کے بعد اعلیٰ حکام نے معاملہ پر تبادلہ خیال کرنے کے بعد چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی۔

علاوہ ازیں معاملے کی مزید تحقیقات کے لیے سادہ کپڑوں میں اہلکاروں کو ریسٹورنٹ بھی بھیجا گیا۔

خفیہ اہلکاروں نے 12 ہزارروپے میں غیرملکی شراب خریدنے کے بعد 2 اسسٹنٹ کمشنرز کو مطلع کیا جس کے بعد ریسٹورنٹ میں چھاپہ مارا گیا اور قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ اس دوران پولیس ٹیم کیفے کے باہر کسی بھی ناشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے موجود رہی۔

حکام نے بھاری مقدار میں شراب کی بوتلیں قبضے میں لے لیں جبکہ صارفین سمیت ریسٹورنٹ کے عملے اور انتظامیہ کو گرفتار کرلیا۔

Related Articles

Back to top button