پاکستانی خبریں

بھارت سے وافر مقدار میں لائی گئی کون سی شے پکڑلی گئی؟ اسلام آباد کسٹمز کی کارروائی نے بڑے نقصان سے بچالیا

ممبر کسٹمز جواد آغاکی ہدایت پر ماڈل کسٹمز کلیٹریٹ (ایم سی سی ) اسلام آباد نے انسداد سمگلنگ مہم تیز کردی اور ہفتہ کوبھارتی مصنوعات سمیت ٹرانزٹ سامان سے بھرے دو ٹرک پکڑلیے، گاڑیوں کے عملے کو بھی حراست میں لے لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سامان میں بھاری مقدار میں بھارتی سلک فیبرک ، دودھ اور دیگر سمگل اشیاء شامل ہیں جو کلر کہار کے قریب پشاور لاہور موٹروے پر اسلام آباد کسٹمز کی ٹیم نے پکڑا۔ یہ ایک ماہ میں اسلام آباد کسٹمز کی طرف سے پکڑی گئی دوسری بڑی کھیپ ہے۔ جس دوران بھارتی مصنوعات سمیت دیگر ٹرانزٹ اشیاء پکڑی گئیں۔ کلیٹریٹ نے ایک ہفتے میں سمگل شدہ گاڑیاں بھی پکڑیں جن کی مالیت 6کروڑ روپے سے زائد ہے ۔

Related Articles

Back to top button