پاکستانی خبریں

اکیسویں صدی کی بد ترین مثال، تشدد کرنے والا شوہر گرفتار

صوبہ پنجاب کے شہر جھنگ میں شوہر کے ذہنی مریضہ بیوی کو زنجیروں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنانے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

جھنگ پولیس کے مطابق موضع کوٹ سائی سنگھ میں سعید نول نے اپنی بیوی سلمیٰ کو نشانہ بناتے ہوئے سر عام زنجیروں سے باندھ کر ٹیوب ویل کے پانی میں ڈبویا اور زنجیروں سے تشدد کا نشانہ بنا یا تھا۔ ملزم زنجیروں سے بیوی کو باندھ کررکھتا تھا اورتشدد کا نشانہ بناتا تھا، جب خاتون کو بازیاب کروایا گیا تو اس وقت بھی خاتون زنجیروں میں جکڑی ہوئی تھی۔

ٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍایس ایچ اوچوہدری حاکم علی کا کہنا ہے کہ خاتون کو لواحقین کے حوالے کردیا ہے اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

 

Related Articles

Back to top button