پاکستانی خبریں

جن جن لوگوں نے گاجریں کھائی ہیں ان کو نیب کا چورن کھانا پڑے گا: شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جن جن لوگوں نے گاجریں کھائی ہیں ان کو نیب کا چورن کھانا پڑے گا، جو بےایمان ہوگا، دھوکا دے گا عوام اور میڈیا ان کو نہیں چھوڑیں گے۔

روہڑی ریلوےاسٹیشن پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نےکہا کہ وہ سندھ کے پسماندہ اسٹیشنز کا دورہ کرنے نکلے ہیں، زندگی کی خواہش ہے سکھر سے کراچی تک فاسٹ ٹرین لائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں بارشوں کی وجہ سے ٹریک کو بڑا نقصان پہنچا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ مودی نے جو حرکت کی ہے اس پر ہمارے پاس جنگ کے سوا دوسرا آپشن نہیں، ہم پھر بھی چاہتے ہیں مذاکرات کے ذریعے معاملے حل ہوں، ورنہ پورا خطہ تباہی کی لپیٹ میں آجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سے لے کر کشمیر تک کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے جائیں گے۔

وفاقی وزیر شیخ رشید اس سے قبل گھنٹہ گھر چوک پر لاہوری تکہ، لسی، مکھن اور دیگر دیسی لوازمات سےلطف اندوز ہوئے۔

Related Articles

Back to top button