پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی: ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کہتی ہیں پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی، کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن میں یوم دفاع کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ اٹھاتا رہے گا۔

تقریب میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا پیغام پڑھ کر سنایا، انہوں نے اس بات کا بھی عزم کیا کہ کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

ملیحہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، بھارت مقبوضہ وادی میں جارحیت ختم کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں