پاکستانی خبریں

سیگریٹ پینے والے ہوجائیں ہوشیار۔۔۔ نیا قانون منظور

حکومت نے عالمی سطح کے نئے ٹریفک قوانین متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے مطابق دوران ڈرائیونگ سگریٹ پینے پر چالان لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں دوران ڈرائیونگ سگریٹ پینے پر چالان لگانے کا فیصلہ کیا گیا، اعجاز شاہ نے ایک ہفتے کے اندر پالیسی پر عمل درآمد شروع کرنے کا حکم دیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ 30 ستمبر ڈیڈ لائن تھی سوشل میڈیا مہم بھی شروع کی جائے گی، نئے قوانین کے تحت دوران ڈرائیونگ سگریٹ پینے پر جرمانہ عائد کیا جائے گا، تین بار خلاف ورزی پر لائسنس معطل کردیا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ باندھنا لازمی ہوگا اور بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے پر پابندی ہوگی، بلاوجہ ٹریفک جام پر ایس پی اور ڈیوٹی افسر کے خلاف کارروائی ہوگی۔ واضح رہے کہ رواں سال جون میں وزیر اعظم عمران خان نے سگریٹ اور کاربونیٹڈ ڈرنکس پر بھاری ہیلتھ ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دے دی تھی، حکومت کا کہنا تھا کہ موت کے سوداگروں کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔

بابر عطا نے کہا تھا کہ تاریخ میں پہلے بار اس قدر جرات مندانہ فیصلہ کیا گیا ،موت کے سوداگروں کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل حکومت نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ اسلام آباد میں بڑی عمارات میں سگریٹ نوشی کو ممنوع کیا جائے اور اس قانون کواسلام آباد کی یونیورسٹی اور کالجز میں بھی لاگو کروائیں گے۔

Related Articles

Back to top button