پاکستانی خبریں

کرتار پور راہداری، سکھ یاتریوں کو پاکستانی حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی، مزید جانیے تفصیلات میں

پاکستان نے کرتار پور راہداری سے آنے والے سکھ یاتریوں کیلئے ویزہ کا سسٹم آسان بنانے کا فیصلہ کر لیاہے ، سکھ یاتریوں کو ویزہ سات اور زیادہ سے زیادہ 10 دن میں جاری ہوگا ۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے کرتار پور راہداری سے پاکستان آنے والے سکھ زائرین کے لیے ویزہ کا سسٹم آسان کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، سیکرٹری داخلہ کی زیر صدارت کرتاپورا راہداری سے سکھ زائرین کو ویزہ فراہمی سے متعلق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔

وزارت داخلہ نے کہا ویزہ کی آسانی سکھ کمیونٹی کے لیے خیر سگالی کا اقدام ہو گا، سکھ زائرین کو سہولت دینے کے لیے آن لائن ویزہ سسٹم میں مذہبی سیاحت کی کیٹگری شامل کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔نادرا وزارت خارجہ جلد از جلد آن لائن سسٹم کے ذریعے سکھ زائرین کو سہولت کا طریقہ کار طے کریں گے جبکہ وزارت خارجہ کو بیرون ملک پاکستانی مشنز کو نئی پالیسی اور طریقہ کار سے اگاہی کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button