پاکستانی خبریں

وفاقی وزیر علی زیدی الزامات کی زد میں، خود مستعفیٰ ہونے کے لیے تیار،تفصیل جانیے اس خبر میں

وفاقی وزیر علی زیدی مستعفی ہونے کیلئے تیار ہوگئے، وزیراعظم سے رابطہ کر لیا، بی آر ٹی پشاور کا ٹھیکہ دوست کی کمپنی کو نوازنے کے الزام کی تردید، خود کو تحقیقات کیلئے پیش کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے اپنے ایک دوست کی کمپنی کو پشاور کے بی آر ٹی منصوبے کا ٹھیکہ دلوایا ہے۔
علی زیدی پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے دوست کی آئی ٹی کمپنی کو غیر قانونی طور پر ٹھیکہ دلوایا ہے۔ اس حوالے سےعلی زیدی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ الزامات بے بنیاد ہیں۔ وہ اس معاملے کی تحقیقات کیلئے خود کو پیش کرتے ہیں۔ جبکہ انہوں نے وزیراعظم سے بھی کہا ہے کہ وہ مستعفی ہونے کیلئے تیار ہیں اور خود کو بے قصور ثابت کریں گے۔

اسی حوالے سے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے اینکرپرسن ارشد شریف اور رؤف کلاسرا کو لائیو شو میں بیٹھنے کی پیشکش کردی ہے۔

وزارت بحری امور کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق علی زیدی نے اینکرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’آپ کے تمام سوالات کا جواب کیوں نہ لائیو شو میں آمنے سامنے بیٹھ کر دیا جائے ،آپ جو چاہے مرضی سوال پوچھیں عوام کے سامنے جواب دوں گا‘‘۔

علی زیدی نے ٹویٹر پر مزید کہا کہ ’’اگر آپ غلط ثابت ہوئے تو مجھ سے معافی مانگیں گے، میں اس صورت میںعدالت میں ہتک عزت کا دعویٰ بھی نہیں کروں گا اور اگر مجھ پر کرپشن ثابت ہوئی تو مستعفی ہونے کے ساتھ ساتھ خود کو عدالت میں بھی پیش کروں گا‘‘۔

Related Articles

Back to top button