پاکستانی خبریں

صلاح الدین کو انصاف دو، سوشل میڈیا کے ٹاپ ٹرینڈ میں شامل، صارفین نے احتجاج کے لیے کونسا انداز اپنایا جانیے اس خبر میں

گوجرانوالہ میں اے ٹی ایم کارڈ چوری کے الزام میں گرفتار صلاح الدین کی دوران حراست پولیس تشدد میں ہلاکت پر شہری سراپا احتجاج ہیں اور صلاح الدین کے اہل خانہ انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل گوجرانوالہ میں صلاح الدین نامی شخص اے ٹی ایم کارڈ چراتے ہوئے پکڑا گیا تھا اسے پولیس نے حراست میں لیا اور دوران حراست تشدد کے باعث وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

صلاح الدین کے والد کا کہنا تھا کہ بیٹا ذہنی مریض تھا، وہ اکثر اوقات ادھر ادھر نکل جاتا تھا اور ہم نے اس کے ہاتھ پر گھر کا پتا اور نام لکھوایا تھا تاکہ وہ گم ہوجائے تو کوئی اسے گھر پہنچادے۔

صلاح الدین کو اے ٹی ایم کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے شناخت کرکے گرفتار کیا گیا تھا، وہ پولیس حراست میں ایک موقع پر اہلکاروں سے پوچھ رہا تھا ایک بات پوچھوں مارو گے تو نہیں، تم نے مارنا کہاں سے سیکھا ہے؟

سوشل میڈیا پر آئی ایم صلاح الدین کے نام سے ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے اب شہریوں نے صلاح الدین کو انصاف دو لکھ کر اے ٹی ایم کو زبان چڑاتی سیلفیاں پوسٹ کرنا شروع کردی ہیں۔

Related Articles

Back to top button