پاکستانی خبریں

حریت رہنما یاسین ملک کی حالت نا ساز، مشال ملک کا تشویش کا اظہار

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے شوہر کو طبی سہولیات نہ ملنے پرتشویش کا اظہار کر دیا۔

مشال ملک کہتی ہیں کہ یاسین ملک کی طبیعت نا ساز ہونے کے باوجود انہیں طبی سہولیات میسر نہیں۔ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی جنگ لڑتے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے ایک بیان میں بھارتی سرکار کی جانب سے انہیں طبی سہولیات نہ ملنے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ یاسین ملک کی طبیعت بگڑنے کے باوجود انہیں طبی امداد نہیں پہنچائی جا رہیں ںہ ہی ان سے کسی کو ملنے دیا جا رہا ہے۔

جس کے باعث ان کی جان کو خطرات لا حق ہیں۔ ڈاکٹرز نے یاسین ملک کی تھراپی کی ہدایت کی ہے۔ مشال ملک نے مطالبہ کیا کہ یاسین ملک کو ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق طبی امداد دی جائیں۔

Related Articles

Back to top button