پاکستانی خبریں

بھارتی ائیر چیف مارشل نے ابھی نندن اور اپنی مشترکہ بات سے پردہ اٹھایا، پاک فٖضایئہ سے متعلق بیان جاری کر دیا

بھارتی ائیر چیف مارشل بریندر سنگھ دھنوا نے اپنی آخری پیشہ ورانہ پرواز ابھی نندن کے ساتھ مکمل کی ،بھارت کے ان دونوں پائلٹس میں ایک بات مشترکہ ہے کہ یہ دونوں پاک فضائیہ سے مات کھا چکے ہیں ،ابھی نندن کی طرح بھارتی ائیر چیف مارشل کا طیارہ بھی پاک فضائیہ نے گرایا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل بریندر سنگھ دھنووا جن کی ریٹائرمنٹ میں چند دن باقی رہ گئے ہیں، انہوں نے گزشتہ پیر کو مگ 21 لڑاکا طیارہ اڑا کر اپنی آخری پیشہ ورانہ پرواز مکمل کی۔پنجاب میں پٹھان کوٹ کے فضائی اڈے سے اڑان میں ان کے ساتھ ونگ کمانڈر ابھی نندن وردامن بھی ساتھ تھے جن کا اپنا مگ۔21 طیارہ گزشتہ فروری میں پلوامہ واقعہ کے بعد آزاد کشمیر میں داخل ہونے پر مار گرایا گیا تھا۔ وہ پاکستان میں جنگی قیدی بنے۔بھارتی ائیرچیف مارشل دھنووا نے اعتراف کیا کہ ان میں اور ابھی نندن میں دو قدر مشترک ہیں۔  انہوں نے کارگل اور ابھی نندن نے بالاکوٹ پر فضائی حملوں کی کوشش کی اور دونوں کو مار گرائے جانے پر اپنے طیارے دوران پرواز چھوڑنے پڑے اور پیرا شوٹ کے ذریعہ جانیں بچانی پڑیں۔

Related Articles

Back to top button