پاکستانی خبریں

بلاخر کشمیریوں نے بھارتی فوج کو اپنا جلوہ دیکھا ہی دیا

کشمیریوں نےکرفیو توڑ کر بھارتی فوجی قبضے کو مسترد کر دیا، بھارت کشمیر میں نہتے مسلمانوں پر جبری طور پر قابض ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ساجد تارڑ نے ڈاکٹر ملیحہ لودھی سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران ساجدتارڑ نے سفارتی محاذ پر مستقل مندوب کی خدمات کو سراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ صدرٹرمپ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کرانے کی پیشکش پر قائم ہیں۔ ساجد تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش ہے۔ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی جارحیت کو پاکستان دنیا بھر میں اجاگر کررہا ہے، اور آزادی کی تحریک کو ہرممکن کامیاب بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ کشمیریوں نے کرفیو توڑ کر بھارتی فوجی قبضے کو مسترد کردیا۔

ان خیالات کا اظہار ملیحہ لودھی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ساجد تارڑ سے ملاقات کے موقع پر کیا، ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کا رواں ماہ جنرل اسمبلی سے خطاب تاریخی ہوگا، بھارت جارحیت بے نقاب ہوچکی ہے۔

دوسری جانب امریکی رکن کانگریس شیرس ڈیوڈز نے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو خط لکھا جس میں مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔ رکن کانگریس شیرس ڈیوڈز کا مائیک پومپیو کو لکھے گئے خط میں کہنا ہے کہ کشمیر کی صورت حال پر تشویش ہے، بھارت کی جانب سے کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے پر پریشان ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہی ہوں، کشمیر کے سیاسی رہنماؤں کی گرفتاری پر شدید تشویش ہے، کشمیریوں کی نقل و حرکت پر عائد پابندی کو ایک ماہ ہو چکا ہے۔

امریکا کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ بھارت کے سامنے اٹھائے، کشمیر کے معاملے پر بات کرنا ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے۔کشمیر میں جمہوریت کی بالادستی کے لئے بھی بات کرنا ہوگی، بین الاقوامی مبصروں، این جی اوز کا کشمیر میں داخلہ بحال کیا جائے۔

انسانی حقوق کا تحفظ امریکی اقدار اور خارجہ پالیسی کا اہم جز ہے، اپنی اقدار کیلئے کھڑے ہوکر دنیا کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔ رنگ و نسل سے بالاتر ہوکر انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کام کرنا ہے۔

Related Articles

Back to top button