پاکستانی خبریں

بول نیوز کے سربراہ شعیب شیخ کو سخت ترین سزا سنا دی گئی

اسلام آباد عدالت نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ سنا دیا اور نجی نیوز چینل بول کے سربراہ شعیب شیخ سمیت تمام ملزمان کو مجموعی طور پر7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے اور تمام ملزمان کو پانچ ، پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔

میڈ یا کی رپورٹس کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد چوہدری ممتاز حسین نے ایگزیکٹ کے مالک شعیب شیخ سمیت 23 ملزمان کو 7 سال قید کی سزا سنائی ہے ،مگر شعیب شیخ کی اہلیہ عائشہ شعیب سمیت 3 ملزمان کو بری کردیا ہے۔ شعیب شیخ اور ان کے ساتھ شامل 23ملزمان کو دفعہ 419کے تحت تین سال قید اور ایک لاکھ جرمانہ ، دفعہ 420کے تحت 3سال قید اور ایک لاکھ جرمانہ ،دفعہ 471کے تحت 7سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ جبکہ دفعہ 468کے تحت 7سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔

عدالت نے عائشہ شعیب اوران کے ساتھ تین ملزمان کو مقدمے سے بری کردیا جبکہ تمام ملزمان پر منی لانڈرنگ اور الیکٹرانک کرائم کرنے کے الزامات سے بری کردیا ۔ عدالت نے کہا کہ تمام سزاؤں کا اطلاق ایک ساتھ ہو گا ۔ خیال رہے کہ دنیا بھر میں جعلی ڈگریوں کا کاروبار کرنے والی کمپنی ایگزیکٹ کے کالے کارناموں کا انکشاف 18 مئی 2015 کو امریکہ کی ایک اخبار نیو یارک ٹائمز نے کیا۔

ایگزکٹ کا جعلی ڈگریوں والا اسکینڈل دنیا بھر میں پاکستان کے لیے بدنامی کا باعث بنا کیونکہ ایگزیکٹ  پیسے چھاپنے، جعلی ڈگریوں، اور لوگوں کو بلیک میل کرنے کا کاروبار دنیا بھر میں پھیلا چکی تھی۔چیف جسٹس پاکستان نے بھی ایگزیکٹ کے جعلی ڈگری اسکینڈل کا از خود نوٹس لے رکھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button