پاکستانی خبریں

وزیراعظم عمران خان کا رواں ماہ جنرل اسمبلی سے خطاب تاریخی ہوگا: ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی کہتی ہیں کشمیریوں نے کرفیو توڑ کر بھارتی فوجی قبضے کو مسترد کردیا۔ بھارت جارحیت بے نقاب ہو چکی ہے۔

اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ساجد تارڑ سے ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا رواں ماہ جنرل اسمبلی سے خطاب تاریخی ہوگا۔ بھارت جارحیت بے نقاب ہوچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں نے کرفیو توڑ کر بھارتی فوجی قبضے کو مسترد کر دیا، بھارت کشمیر میں نہتے مسلمانوں پر جبری طور پر قابض ہے۔

ملاقات کے دوران امریکی صدر کے مشیر ساجد تارڑ نے سفارتی محاذ پر مستقل مندوب کی خدمات کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش ہے۔ صدرٹرمپ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کرانے کی پیشکش پر قائم ہیں۔

Related Articles

Back to top button