پاکستانی خبریں

کراچی بنا کچراچی، مکھیوں کی بھرمار لے آئی عدالت تک

شہر میں گندگی، کچرے کا ڈھیر، مکھیوں کی بھرمار کے خلاف ایک اور شہری عدالت پہنچ گیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں شہری نے کے ایم سی اور دیگر اداروں کے خلاف درخواست دائر کردی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ حکومت، مئیر کراچی و دیگر ادارے اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کر رہے، شہر میں اب بھی مختلف مقامات پر قربانی کی 200لائشیں پڑی ہیں، گندگی کے باعث شہر میں مکھیوں، مچھروں کی بھرمار ہے۔

گندگی کے باعث شدید تعفن اور پیچیدہ بیماریاں پھیل رہی ہیں ، درخواست میں کہا گیا ہے شہری کانگو، گلے، پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ سندھ حکومت، مئیر کراچی، کنٹونمنٹ بورڈ کراچی و دیگر کو فوری انتظامات کرنے اور حکومت کو صفائی سے متعلق شعوری، 200گاہی مہم چلانے کی بھی ہدایت دی جائے، درخواست میں چیف سیکرٹری، سیکرٹری بلدیات، مئیر کراچی، کنٹونمنٹ بورڈ کراچی اور دیگر اداروں کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button