پاکستانی خبریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاحسن اقبال نے کارکردگی کی بنیاد پر کس سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کردیا؟ بڑی خبر آگئی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاحسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت مکمل طورپر ناکام ہو چکی ہے، کارخانے بند اور لوگ بے روزگار ہو رہے ہیں جبکہ مہنگائی کی شرح 10 فیصد سے اوپر جا چکی ہے، قومی اسمبلی میں حکومت سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کی طرف سے معیشت کو لگائی آگ کو دیکھ رہے ہیں اور اگر اس آگ کو نہ بجھایا گیا تو پوری معیشت جل کر راکھ ہو جائے گی۔ ترجمان موصوفہ کی پریس کانفرنس خود چارج شیٹ ہے جنہوں نے اعتراف کیا کہ سرمایہ کاری نہیں آ رہی جبکہ کابینہ میں بھی اعتراف کیا گیا سرمایہ کار پیسہ نہیں لگا رہا، کاروبار نہیں ہو رہا ، پاکستان کی معیشت جام ہے، گاہک نظر نہیں آ رہا جبکہ روپے کی قدر میں کمی سے برآمدات منفی ایک فیصد کمی ہو گئیں۔

انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان ٹیم نے ساڑھے تین فیصد شرح ترقی کم کرنے کا ریکارڈ قائم کر دیا اور دنیا میں کوئی ایسی مثال نہیں ملتی کہ ایک سال میں شرح ترقی اتنی کم ہوئی ہو، ایک سال میں پاکستان کا بجٹ خسارہ 8.9 فیصد تک پہنچ گیا ہے، ٹیکس وصولی نہ ہونے پر قرضوں پر انحصار کرنا پڑتا ہے لیکن اتنا قرض لینے کے باوجود حکومت نے ایک اینٹ نہیں لگائی۔

Related Articles

Back to top button