پاکستانی خبریں

وزیراعظم ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔ جہاں وہ سکھ کمیونٹی کنونشن سے خطاب اورپنجاب کابینہ کارکردگی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان گورنر ہاؤس میں جاری انٹرنیشنل سکھ کانفرنس سے خطاب اور نومبر میں کرتار پور کوریڈور کھولنے سے متعلق حکومت حکمت عملی سے آگاہ کریں گے۔

اس کے علاوہ پنجاب کابینہ کی ایک سالہ کارکردگی اور آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی جائے گی،مختلف محکموں کے وزراء اپنی کارکردگی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کریں گے اور مخلتف جاری اور منظور شدہ ترقیاتی پروگراموں کے حوالے سے بریفنگ بھی دیں گے۔

دورہ لاہور کے موقع پر وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر چودھری محمد سرور سے ملاقات کریں گے.

Related Articles

Back to top button