پاکستانی خبریں

خورشید شاہ نے الیکشن سے قبل وعدوں کی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا، سیاسی جماعتیں بے نقاب

پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بغیر کسی ثبوت کے کسی کو خراب کرنے سے ملک خراب ہوگا۔

پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم الیکشن سے قبل وعدے کرتے ہیں کہ آپ کو ایک کروڑ نوکریاں دیں گے،غریب لوگوں سے وعدہ کرتے ہیں کہ 50لاکھ گھر دیں گے، الیکشن سے پہلے غریبوں کی مجبوری سے کھیلا گیا۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ وفاق سے بجٹ بند ہے جس کی وجہ سے اسکول بند ہیں، انہوں نے کہا کہ جس کی چوری پکڑی جائے اس کو کوڑے مارو، جیل بھیجو، بغیر کسی ثبوت کے کسی کو خراب کرنے سے ملک خراب ہوگا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ ہمارے پاس علم نہیں کہ کچرے کو کیسے ٹھکانے لگائیں، نوجوان نسل کو تعلیم یافتہ بنانے کےلئے اساتذہ پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے ،تیسری دنیا کے لوگوں کا بڑا مسئلہ روزگار ہے۔

Related Articles

Back to top button