پاکستانی خبریں

خیبرپختونخوا حکومت نے خواتین رکن اسمبلی سے متعلق ایم فیصلہ کر لیا، تفصیلات جانیے اس خبر میں

خیبرپختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع سے پہلی بارخاتون رکن صوبائی اسمبلی کو وزیربنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان دیں گے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبائی کابینہ میں توسیع پر غورجاری ہے۔ قبائلی اضلاع سے نومنتخب پی ٹی آئی کے دو اراکین کو صوبائی کابینہ کا حصہ بنایا جارہا ہے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہو گی۔دو وزرا کی شمولیت سے وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی کابینہ کی تعداد 16ہوجائے گی۔وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی کے مطابق وزیراعلی محمود خان وزرا کا انتخاب کررہے ہیں تاہم ناموں کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا،نئے وزرا کی حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان خود دیں گے۔

واضح رہے کہ 16اگست کو خبر آئی تھی کہ قبائلی انتخابات کے بعد خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کرنے اور قبائلی ارکان کو نمائندگی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئیْ )ذرائع کے مطابق قبائلی اضلاع کے نو منتخب ارکان میں سے دو کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔دو مشیر اور معاون خصوصی کی تقرری بھی زیرغور ہے جس پروزیر اعلی خیبرپختونخوا اور پارٹی قیادت کے درمیان مشاورت جاری ہے

Related Articles

Back to top button