پاکستانی خبریں

سماجی رہنما جبران ناصر ایڈووکیٹ گھر واپس پہنچ گئے

گذ شتہ روز کراچی کے علاقے ڈیفنس سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والے سماجی ہنما اور وکیل جبران ناصر گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ جبران ناصر کے اہلخانہ نے ان کے گھر پہنچنے کی تصدیق کی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس ٹیم کچھ دیر بعد جبران ناصر سے ملاقات کرے گی، انہیں کون لے کر گئے تھے معلومات حاصل کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ جبران ناصر کے اغوا کا مقدمہ درج اہلیہ منشا پاشا کی مدعیت میں کلفٹن تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں معروف سماجی رہنما جبران ناصر کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا

منشا پاشا نے مقدمے میں موقف اپنایا تھا کہ میں شوہر کے ہمراہ گھر کی طرف جارہی تھی کہ خیابان تنظیم کے قریب رات 11بجے ہماری کار کو ٹکر مار کر روکا گیا۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا تھا کہ ہتھیار سے لیس 10سے 15 سادہ لباس افراد شوہر کو گاڑی میں بٹھا کر ساتھ لے گئے، میں نے ون فائیو پر اطلاع دی اور تھانے میں رپورٹ کرانے آئی۔

منشا پاشا نے شہریوں سے جبران ناصر کیلئے دعا کی اپیل کی تھی۔

یاد رہے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے جبران ناصر کی جلد بازیابی کیلئے اقدامات کی ہدایت کی تھی۔

Related Articles

Back to top button