پاکستانی خبریں

معروف سماجی رہنما جبران ناصر کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا

کراچی میں معروف وکیل اور سماجی کارکن جبران ناصر کو نامعلوم افراد اٹھا کر لے گئے ہیں۔ 2013 اور 2018 کے عام انتخابات میں جبران ناصر نے آزاد امید وار کی حیثیت سے حصہ بھی لیا تھا۔

جبران ناصر کی اہلیہ اداکارہ منشا پاشا کا جمعرات اور جمعے کی درمیانی رات کو جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ کچھ لوگ ان کے شوہر جبران ناصر کو زبردستی اٹھا کر لے گئے ہیں۔

منشا پاشا کا مزید کہنا تھا کہ ’کچھ دیر پہلے میں اپنے شوہر کے ساتھ ڈنر سے واپس آرہی تھی کہ ایک سفید گاڑی آئی جس نے ہماری گاڑی کو روکا۔ تقریبا 15 کے قریب مسلح افراد باہر نکلے جو جبران ناصر کو زبردستی اپنے ساتھ لے کر گئے۔

خیال رہے جبران ناصر وکیل اور سماجی کاموں اور انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھانے کے لیے معروف ہیں جبکہ 2013 اور 2018 کے عام انتخابات میں وہ آزاد امید وار کی حیثیت سے حصہ بھی لیا تھا۔

Related Articles

Back to top button